وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی وفد کے ہمراہ اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے اہم ملاقات

واشنگٹن ڈی سی( قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے وفد کے ہمراہ اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی) کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر کے ساتھ ملاقات کی ۔

یہ ملاقات امریکی دارالحکومت میں ان کے سرکاری دورے کے پہلے دن ہوئی، جہاں وہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

ملاقات میں پاکستان کی معاشی استحکام اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر الجاسر نے پاکستان کے ساتھ جاری شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

WhatsApp
Get Alert