فضل الرحمان کی بعض تجاویز اور مطالبات پر ن لیگ کو کئی تحفظات ٗ پی ڈی ایم کا آج ہونیوالا اجلاس سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہورہا ہے، مولانا فضل الرحمٰن کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں اتوار کو ہونیوالی پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی سفارشات پیش کی جائیں گی جن میں اتفاق رائے سے اسمبلیوں سے استعفے دینے اور لانگ مارچ کی مکمل حمایت کی گئی ہے تاہم تاریخوں کا تعین سربراہی اجلاس کےقائدین کی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا ہے، روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی خبر کے مطابق آج ہونیوالے سربراہی اجلاس کو غیر معمولی طور پر اسلئے بھی اہمیت دی جارہی ہے کہ گزشتہ سربراہی

اجلاس کے بعدمولانا فضل الرحمٰن نے اپنی بریفنگ میں میڈیا کے سوالوں کے جواب میں یہ کہا تھا کہ فیصلے کر لئے گئے ہیں اور حتمی اعلان6 دسمبر کو ہونیوالے سربراہی اجلاس میں ہوگا جس کے پیش نظر بعض حلقے یہ توقع کررہے ہیں کہ آج پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفے دینے اور لانگ مارچ کیلئے حتمی تاریخ کیساتھ ساتھ بلدیاتی اور ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا بھی باضابطہ اعلان کیا جائیگا جو پی ڈی ایم کے گزشتہ سربراہی اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن نے مطالبے کی شکل میں تجویز کے طور پر پیش کیا تھا لیکن بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ قرائن اس امر کی غماری کررہے ہیں کہ آج کے سربراہی اجلاس میں کسی بڑے اعلان اور نہ ہی لانگ مارچ اور استعفوں کے حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا کوئی اعلان کیا جائیگا کیونکہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور داخلی سطح پر پیش آنے والے واقعات کیساتھ ساتھ خطے میں ہونیوالی بعض تبدیلیاں بالخصوص افغانستان کی بدلتی بگڑتی صورتحال کے تناظرمیں پاکستان کسی سیاسی بحران کا ہرگز متحمل نہیں ہوسکتا پھر خود مولانا فضل الرحمٰن کی بعض تجاویز اور مطالبات سے پی ڈی ایم میں شامل بعض جماعتوں جن میں مسلم لیگ( ن) پیش پیش ہے،کے کئی تحفظات ہیں ہر چند کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اس سے قبل ان جماعتوں نے مولانا فضل الرحمٰن کے فیصلوں کی تائید کی ہے لیکن اب وہ مولانا سے متقاضی ہیں کہ موجودہ صورتحال میں انکی مشاورت کے بعد فیصلے کئے جائیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو بادل نخواستہ اپنے رفقا کے فیصلوں کو تسلیم کرنا پڑیگا، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کیخلاف تحریک چلانے کیلئے ابتدائی طور پر جو فیصلے کئے تھے وہ موجودہ صورتحال میں فی الوقت قابل عمل دکھائی نہیں دیتے اسلئے اگرآج پی ڈی ایم کے اجلاس کے بارے میں یہ کہا جائے کہ یہ ایک رسمی اجلاس ہوگا تو شاید اتنا غلط نہ ہو تاہم اس امکان کو یکسر مسترد نہیں کیا جاسکتا کہ اجلاس میں اپنے طرز عمل اور علا متی گفتگو سے مولانا فضل الرحمٰن پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کر دیں کیونکہ گزشتہ کافی عرصے سے وہ جے یو آئی کے پلیٹ فارم سے اپوزیشن کی سیاست کر رہےہیں۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

2 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

4 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

4 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

4 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

4 hours ago