تحقیقاتی اداروں نے سری لنکن منیجر کا مکان سیل کر دیا

سیالکوٹ(قدرت روزنامہ)تحقیقاتی اداروں نے سیالکوٹ میں پر تشدد ہجوم کے ہاتھوں قتل کیے گئے سری لنکن منیجر کا مکان سیل کر دیاہے۔سری لنکن شہری پاکستان میں 10 سال سے ز ائد عرصے سے رہائش پذیر تھا۔جس فیکٹری میں مارا گیا وہاں پر گذشتہ 8 سالوں سے کام کر رہا تھا۔اہل محلہ نے پریانتھا سے متعلق رائے دیتے ہوئے کہا کہ وہ خوش اخلاق شخص تھا، کبھی کسی سے جھگڑا نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پریانتھا لوگوں سے زیادہ میل جول بھی نہیں رکھتا تھا۔پولیس اور تحقیاتی اداروں نے پیانتھا کے مکان کو سیل کر دیا۔گذشتہ روز مقتول سری لنکن شہری کی میت ایمبولینس کے ذریعے لاہور پہنچائی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا ایمبولینس کے ساتھ ایلیٹ فورس کی دو گاڑیاں بھی سیالکوٹ سے روانہ ہوئیں۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لاش کو لاہور میں سری لنکن قونصلیٹ کے حوالے کیا جائے گا۔

سری لنکن قونصلیٹ میں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو خصوصی پرواز سے سری لنکا روانہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مقتول سری لنکن شہری کے بھائی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہیں اپنے بھائی کی میت منگل کے روز موصول ہونے کا امکان ہے۔ اس سے قبل سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہیں یقین ہے وزیراعظم عمران خان ذمہ اروں کو کٹہرے میں لائیں گے۔
سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے لکھا کہ سری لنکن منیجر کے پاکستان میں قتل پر صدمے میں ہوں، میری ہمدردی سری لنکن منیجر کے اہلخانہ کیساتھ ہے۔ وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے کہا کہ سری لنکا اور اس کے عوام کو وزیراعظم عمران پر یقین ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ عمران خان ذمے داروں کو کٹہرے میں لائیں گے۔ دوسری جانب سیالکوٹ واقعے پر وزیراعظم عمران خان اور سری لنکن صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا، وزیراعظم نے سری لنکن صدر کو سیالکوٹ واقعے میں ملوث 100 سے زائد افراد کی گرفتاریوں سے متعلق آگاہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے یقیین دہانی کروائی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

Recent Posts

قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار…

22 mins ago

حکومت پرامن احتجاج پر حملہ آور، نتائج پریشان کن نظر آرہے ہیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

35 mins ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں، صحافی کے سوال پر محسن نقوی نے کیا بتایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی…

42 mins ago

نہیں لگتا کہ علی امین گنڈاپور گرفتار ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا…

49 mins ago

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…

1 hour ago

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

7 hours ago