بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈیڑھ ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہونے کاانکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈیڑھ ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے،سب سے زیادہ خالی آسامیاں صوبہ سندھ میں ہیں جہاں کل 760 آسامیوں میں سے 562آسامیاں خالی ہیں جبکہ پنجاب میں کل 832آسامیوں میں سے 252 آسامیاں خالی ہیں، اسپیشل پے اسکیل(ایس پی ایس) 15,16کی 627، ایس پی ایس 17کی 101جبکہ ایس پی ایس 18کی 163آسامیاں خالی ہیں۔ آئی این پی کو حاصل دستاویزات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کل منظور شدہ آسامیوں کی تعداد3476 ہے، جس میں 1903آسامیوں پر ملازمین کام کر رہے ہیں جن میں 1583ریگولر ملازمین

ملازمین ہیں جبکہ 26کنٹریکٹ ملازمین ہیں جبکہ خالی آسامیوں کی تعداد 1573 ہے، بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر میں کل531آسامیوں میں سے 186 آسامیاں خالی ہیں جبکہ پنجاب میں کل 832 آسامیوں میں سے 252، سندھ میں کل 760آسامیوں میں سے 562، خیبرپختونخوا میں کل 635 آسامیوں میں سے 220 جبکہ بلوچستان میں کل351 آسامیوں میں سے 253آسامیاں خالی ہیں، آزاد کشمیر میں کل 198 آسامیوں میں سے 49 اور گلگت بلتستان میں کل 169 آسامیوں میں سے 51 آسامیاں خالی ہیں، بی آئی ایس پی کی اسپیشل پے اسکیل(ایس پی ایس)15, 16کی 627 آسامیاں خالی ہیں، ایس پی ایس 17 کی 101 جبکہ ایس پی ایس 18 کی 163 آسامیاں خالی ہیں، ایس پی ایس 19 کی 32، ایس پی ایس 20 کی 8آسامیاں خالی ہیں جبکہ ایس پی ایس 14 کی 44،ایس پی ایس 11 کی 9، ایس پی ایس 9 کی27 ،ایس پی ایس 4 کی 134 جبکہ ایس پی ایس ایک اور دو کی 427 آسامیاں خالی ہیں۔

Recent Posts

قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار…

19 mins ago

حکومت پرامن احتجاج پر حملہ آور، نتائج پریشان کن نظر آرہے ہیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

32 mins ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں، صحافی کے سوال پر محسن نقوی نے کیا بتایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی…

38 mins ago

نہیں لگتا کہ علی امین گنڈاپور گرفتار ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا…

46 mins ago

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…

59 mins ago

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

6 hours ago