عمران خان افغانستان سے معافی مانگو کیونکہ افغان سفیر کی بیٹی کی حفاظت کی ذمہ داری ہماری تھی ، مریم نواز

مظفر آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا ءپر مطالبہ کیا کہ ”وزیر اعظم افغانستان سے معافی مانگیں کیوں کہ افغان سفیر کی بیٹی کی حفاظت کی ذمہ داری ہماری تھی ،وزارت داخلہ کہتی ہے کہ وہ اس لئے اغواءہوئی کیوں کہ اکیلی باہر نکلی تھی . مریم نواز نے حویلی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی خارجہ پالیسی یہ ہے کہ سی پیک پر چین نے کام بند کر دیا ہے ، داسو ڈیم پر دس چینی افراد حملے میں مارے جاتے ہیں ، چین جو منصوبے لا رہا تھا وہ اب ہلاکتوں کی تحقیقات کر رہا ہے ، ان کی کامیاب خارجہ پالیسی یہ ہے کہ افغان سفارتکار کی بیٹی اغواءہو جاتی ہے اور یہ منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں ،کشمیر کا مقدمہ کمزور نہیں ہے ، صرف اس وقت کشمیر کا جعلی وکیل بننے کا دعویدار عمران خان کمزور ہے .

مریم نے کہا کہ آج گیس اور بجلی کی قیمتیں آسمان پر ہیں ،اس حکومت میں جی ڈی پی کا مطلب ہے گیس ، ڈیزل ، پٹرول ، نواز شریف تین سال میں 20,20گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کو صفر پر لے آیا ، نواز شریف کو مودی کا یار کہنے والوں نے کشمیر بھارت کی جھولی میں ڈال دیا ،اگر نواز شریف غدار ہے تو ہم سب غدار ہیں ،مریم نواز نے ایک بار پھر 25 جولائی کو عوام کو گھروں سے نکل کر ووٹ کو عزت دینے کا مطالبہ کیا . مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے ایک لاکھ شہداءکے والدین کو سلام پیش کرتی ہوں ، ہم نے بھارت کے پانچ دھماکوں کے جواب میں یہ نہیں کہا کہ ہم کیا کریں ، ہم نے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کئے ، ہمارے قائد نے برہان وانی کا مقدمہ عالمی فورم پر لڑا ، کشمیر کا مقدمہ نواز شریف اور کشمیر کے بھائی لڑیں گے . کل میرے باغ جلسے سے ایک روز عمران خان نے سرکاری وسائل سے جلسہ کیا تھا مگر وہاں کوئی بھی نہیں تھا ، باغ والوں نے انہیں باہر کر دیا ہے ، میں جب وہاں گئی تو باغ والوں نے ایسا استقبال کیا کہ کبھی بھول نہیں سکتی ، پاکستان تحریک انصاف کے سمگل شدہ امیدوار پر ایک ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے ، نواز شریف کے دور میں انہوں نے سینیٹ کیلئے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ مانگا ، انہوں نے پچاس کروڑ روپے پارٹی فنڈز کیلئے دینے کی آفر کی تھی . . .

متعلقہ خبریں