بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے علاوہ باہمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے وزرائے تعلیم نے ڈیجیٹل ایجوکیشن سسٹم پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ، اس موقع پر سعودی وزیر تعلیم نے کہا کہ سعودی عرب کی جامعات میں پاکستانی طلباکی تعداد کو بڑھایا جائے گا . واضح رہے کہ رواں برس سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی طلباء و طالبات کے لیے اسکالر شپ کا اعلان کیا گیا تھا ، اس وقت سعودیہ کی جانب سے مملکت کی 25 فیصد جامعات میں پاکستانی طالب علموں کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا گیا ، جس کے تحت ڈپلومہ ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے 600 طلباء کو اسکالر شپ دی جائے گی ، اس ضمن میں 75 فیصد اسکالرشپس ایسے طلباء و طالبات کو دی جائیں گی جو پاکستان سے اپلائی کریں گے جب کہ 25 فیصد اسکالر شپس سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے مختص کی گئی ہیں ، اسکالر شپس کے حصول مقصد کے لیے درخواستیں جمع کروانے کے عمل میں سفارتخانہ پاکستان بھی طالب علموں کی معاونت کرے گا . . .
ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب سے پاکستانی طلباء کو مزید اسکالرشپس ملنے کا امکان پیدا ہوگیا ، سعودی وزیر تعلیم شہزادہ حامد بن محمد الشیخ نے مزید اسکالرشپ فراہم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی جامعات میں پاکستانی طلباکی تعداد کو بڑھایا جائے گا . عرب میڈیا کے مطابق دورہ سعودی عرب پر مملکت پہنچنے والے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ہم منصب شہزادہ حامد بن محمد الشیخ سے ملاقات کی ، اس دوران سعودیہ میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے .
متعلقہ خبریں