سعودیہ سے پاکستانی طلباء کو مزید اسکالرشپس ملنے کا امکان

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب سے پاکستانی طلباء کو مزید اسکالرشپس ملنے کا امکان پیدا ہوگیا ، سعودی وزیر تعلیم شہزادہ حامد بن محمد الشیخ نے مزید اسکالرشپ فراہم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی جامعات میں پاکستانی طلباکی تعداد کو بڑھایا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق دورہ سعودی عرب پر مملکت پہنچنے والے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ہم منصب شہزادہ حامد بن محمد الشیخ سے ملاقات کی ، اس دوران سعودیہ میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے علاوہ باہمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے وزرائے تعلیم نے ڈیجیٹل ایجوکیشن سسٹم پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ، اس موقع پر سعودی وزیر تعلیم نے کہا کہ سعودی عرب کی جامعات میں پاکستانی طلباکی تعداد کو بڑھایا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں برس سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی طلباء و طالبات کے لیے اسکالر شپ کا اعلان کیا گیا تھا ، اس وقت سعودیہ کی جانب سے مملکت کی 25 فیصد جامعات میں پاکستانی طالب علموں کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا گیا ، جس کے تحت ڈپلومہ ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے 600 طلباء کو اسکالر شپ دی جائے گی ، اس ضمن میں 75 فیصد اسکالرشپس ایسے طلباء و طالبات کو دی جائیں گی جو پاکستان سے اپلائی کریں گے جب کہ 25 فیصد اسکالر شپس سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے مختص کی گئی ہیں ، اسکالر شپس کے حصول مقصد کے لیے درخواستیں جمع کروانے کے عمل میں سفارتخانہ پاکستان بھی طالب علموں کی معاونت کرے گا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

29 mins ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

31 mins ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

1 hour ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

1 hour ago

”پتہ ہی نہیں چلا کہ کب شیطان نے مجھے ننگا کردیا تھا،، بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی ادکارہ کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ) اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبرسے یکم اکتوبر تک ملک بھر میں گرج…

2 hours ago