قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرنے کا معاملہ

لاہور (قدرت روزنامہ)قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرنے کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر نے رپورٹ کمشنر کو ارسال کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کمشنر ملتان ڈویژن کو ارسال کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھند اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر مجسمے سے عینک چوری کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اور کیمروں کی تعداد مزید بڑھا دی ہے۔
مقامی انتظامیہ نے قائداعظم کے مجسمے پر نئی عینک تو نصب کر دی ہے تاہم سی سی ٹی وی کیمروں کے باوجود تاحال چوروں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔واضح رہے کہ نامعلوم چوروں نے ڈپٹی کمشنرکمپلیکس میں بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی تھی ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق قائد اعظم کا مجسمہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نصب ہے جہاں سے نامعلوم چوروں نے عینک چوری کی،پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا اور ڈپٹی کمشنر دفتر میں نصب کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے، واقعہ پر شہریوں نے سخت تشویش کااظہار کیا ہے ۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ ڈی سی کمپلیکس کے سی سی ٹی وی کیمرے چیک کرائے جائیں کہ وہ کام بھی کررہے ہیں یاناکارہ حالت میں ہیں ، سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے چوروں کوتلاش کرکے انہیں سخت سے سخت سزادی جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بہاولپور کے اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اوربال بھی چوری ہوگئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی مجسمے کے ساتھ نازیبا حرکت کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

Recent Posts

9 فروری واقعات؛ شوکت یوسفزئی سمیت 18 ملزمان عدم ثبوت کی بنا پر بری

پشاور(قدرت روزنامہ) عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی سمیت 18 ملزمان کو 9…

26 mins ago

پاکستانی نوجوانوں میں خودکشی موت کی چوتھی بڑی وجہ بن گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) طبی ماہرین نے مطابق دنیا بھر میں سالانہ تقریباً سات لاکھ افراد خودکشی…

28 mins ago

‘کون بنے گا کروڑ پتی میں اداکار عامر خان نے امیتابھ بچن کو بڑا سرپرائز دیدیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان اور ان کے بیٹے جنید خان…

35 mins ago

یکم اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ستمبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی…

38 mins ago

جناح اسپتال: ینگ ڈاکٹرز کا جمعرات سے او پی ڈیز، وارڈز اور آپریشن کے بائیکاٹ کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)ینگ ڈاکٹرز کے دونوں دھڑوں نے صوبائی حکومت کو جناح اسپتال کے پوسٹ گریجویٹس…

40 mins ago

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی پنجاب پولیس کو وارننگ

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب پولیس کو وارننگ دے دی۔…

54 mins ago