عرفان مہر قتل کیس میں پیش رفت، تفتیشی حکام کا اہم انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ) سیکرٹری سندھ بار کونسل کے قتل کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور تفتیشی ٹیم نے اب تک کی تحقیقات سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عرفان مہر کے قتل کیس سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی۔تفتیشی ٹیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قتل کا مقصد فی الوقت نہیں بتا سکتے۔تفتیش انتہائی حساس ہے اس لیے شئیر نہیں کر سکتے۔
تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ پولیس کی تفتیش سے 100 فیصد مطمئن ہیں۔یاد رہے کہ یکم دسمبر کو کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں بچی کو اسکول چھوڑنے جانے والے سیکریٹری سندھ بار کونسل کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ فائرنگ کے اس واقعہ کو وکلا رہنماؤں نے ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ قرار دیا۔

وکلا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔ قاتلانہ حملے کی اطلاع موصول ہوتے ہی معروف وکیل رہنما نعیم قریشی دیگر وکلاء کی بڑی تعداد کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ وکیل رہنما نعیم قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ 45 سالہ عرفان مہر گلستان جوہر کا رہائشی تھا جو صبح اپنی بچی کو گاڑی میں اسکول چھوڑنے کے لئے گلستان جوہر بلاک 13 میں پہنچا ، جہاں اسکول سے واپسی پر موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے ان کی گاڑی نمبر بی جے بی 824 پر فائرنگ کر کے انہیں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ سندھ بار کونسل کے سیکریٹری عرفان مہرکوٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔ عرفان مہر کے اہل خانہ نے کسی ذاتی دشمنی کا امکان مسترد کر دیا ہے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی عرفان مہر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کے احکامات دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے وکیل عرفان مہر کے قاتل ہر صورت چاہئیں۔

Recent Posts

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

5 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

5 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

20 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

34 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

38 mins ago

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

49 mins ago