مریم نواز نے بھی بیٹے کی شادی کی خوشی میں گانا گنگنا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں تقریب منعقد کی گئی جس میں حمزہ شہباز شریف نے اپنی آواز میں گانا سن کر سب کے دل جیت لیے۔اور اب مریم نواز کے گانا گانے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔مریم نواز نے ’تم دینا ساتھ میرا ‘ گا کر سب کو بے حد متاثر کیا۔ مریم نواز نے تقریب میں شریک مہمانوں کی فرمائش پر گانا گایا۔
اس سے قبل ۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے گانا گانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔حمزہ شہباز نے ’ہمیں تم سے پیار ہے کتنا یہ ہم نہیں جانتے‘ سنا کر لوگوں کو حیران کر دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نائب صدر ن لیگ مریم نواز بھی حمزہ شہباز کے ساتھ بیٹھی ہیں۔

تقریب میں شریک مہمانوں نے حمزہ شہباز شریف کو خوب داد دی۔

سوشل میڈیا پر بھی صارفین ویڈیو شئیر کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کی آواز کی تعریف کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہو گی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے جنید صفدر اور عائشہ سیف کے ولیمہ کی تقریب جاتی امرا لاہور میں ہوگی ، ولیمے کی تقریب میں خاندان کے افراد شریک ہوں گے جہاں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف وڈیو لنک کے ذریعے ولیمہ کی تقریب میں شریک ہوں گے ، اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر اور سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف کی نکاح کی تقریب رواں برس 22اگست کو لندن میں منعقد ہوئی تھی ، تقریب لندن کے لینسبورو ہوٹل میں ہوئی ، جس میں دلہا اور دلہن کے قریبی دوستوں نے شرکت کی ، تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی شرکت کی تاہم جنید کی والدہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور والد کیپٹن (ر) صفدر اعوان پاکستان میں ہیں اور ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی ، نواز شریف اور اسحاق ڈار سمیت کئی قریبی رشتہ داروں نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔

Recent Posts

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

2 mins ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

10 mins ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

23 mins ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

32 mins ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

34 mins ago

بطور کپتان یقین رکھتا ہوں ٹیم پوری طرح متحد ہے، شان مسعود

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ بطور کپتان یقین…

45 mins ago