مریم کیوں نہیں کہہ رہی پاکستان کی سلامتی کےخلاف بھارت نےڈرامہ رچایا۔ شیخ رشید
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پرپاکستان کےخلاف ایسےحالات پیداکیےجارہےہیں پاکستان کے بجائے یہ حملہ آوروں کے بیانیےکےساتھ کھڑےہیں مریم نواز جو صورتحال پیداکرناچاہتی ہیں اس میں ناکام ہوں گی . وزیرداخلہ نے کہا کہ یہ جومرضی کرلیں،25جولائی کوپی ٹی آئی آزادکشمیرمیں حکومت بنائےگی یہ ہارے ہوئے لوگ ہیں ہارنے پر رونا دھونا کریں گے، پہلےنمبرپرتحریک انصاف ،دوسرےپرپیپلزپارٹی کو دیکھ رہاہوں ن لیگ کو کشمیرانتخابات میں تیسرے نمبر پر دیکھ رہاہوں . افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر شیخ رشید نے کہا کہ تحقیقات ہماری ذمہ داری تھیں جوہم نے مکمل کرلی ہیں معاملے میں شامل چاروں گاڑیاں ہماری تحویل میں ہیں گاڑیوں کے ڈرائیورز سے تفتیش مکمل کرلی ہے ضرورت پڑی تو چاروں ڈرائیور میڈیا کےسامنےلائیں گے . وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید ہو رہی ہےکہ 4بےگناہوں کوجیل میں ڈال دیا مریم نواز نے جو کہا میں نےاسیا کچھ نہیں کہا . ز میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ پاکستان کے دشمنوں کے ایجنڈے پرکھیل رہےہیں مریم نوازمودی کےخلاف بات کیوں نہیں کررہی؟ مریم کیوں نہیں کہہ رہی پاکستان کی سلامتی کےخلاف بھارت نےڈرامہ رچایا . . .