ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری، جاپانی بینک بھی قرض فراہم کرنے والے گروپ میں شامل ہوگیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون نے ریکوڈک منصوبے کیلئے قرض فراہم کرنے والے گروپ میں شمولیت پر رضا مندی ظاہر کی یہ پیشرفت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگن میں امریکی چینی اور جاپانی حکام کیساتھ ہونیوالی ملاقات کے دوران سامنے آئی وزیر خزانہ نے واشنگٹن ڈی سی میں اپنی مصروفیافت کے چوتھے دن آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک گروپ کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے دوران مختلف ملاقاتیں کیں یہ اقدام سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کرے گا اور جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی ترغیب دے گا۔

WhatsApp
Get Alert