عیدالفطر کی متوقع تاریخ سامنے آگئی

متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات(UAE) میں ہجری سال 1447 میں پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔

یواے ای کی فلکیاتی انجمن کےصدر ابراہیم جروان نے بتایا ہےکہ رمضان 1447ھ کا چاند 17 فروری کو شام 4 بج کر ایک منٹ پر (اماراتی وقت کے مطابق)پیدا ہوگا جو سعودی عرب کے وقت کے مطابق 3 بجکر ایک منٹ بنتا ہے۔

سورج غروب ہونے کے تقریباً ایک منٹ بعد ہی چاند غائب ہو جائے گا۔اس طرح غروبِ آفتاب کے وقت اس کی عمر صرف 2 گھنٹے 12 منٹ ہوگی لہٰذا اس شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسی بنیاد پر 19 فروری کو پہلاروزہ ہونے جبکہ عیدالفطر یعنی شوال 1447ھ کا آغاز 20 مارچ 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔

رمضان المبارک کے آغاز کی حتمی تاریخ کا اعلان 18 فروری 2026 (29 شعبان 1447ھ) کو ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert