سہیل آفریدی نے وزیر اعلیٰ بنتے ہی عوام کیلئے خزانے کے منہ کھول دئیے

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت نے مختلف محکموں کو 23 ارب 77 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

محکمہ خزانہ کے مطابق فنڈز مالی سال 2025-26 کی دوسری سہ ماہی کے تحت جاری کیے گئے،فلیگ شپ اسکیموں سے فنڈز کی منتقلی پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے

سب سے زیادہ فنڈز صحت اور تعلیم کیلئے جاری کر دیے گئے ہیں،محکمہ صحت کیلئے 2 ارب 47 کروڑ 63 لاکھ روپے جبکہ محکمہ تعلیم 3 ارب ایک کروڑ 46 لاکھ، اعلیٰ تعلیم کیلئے 64 کروڑ 85 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔

دوسری سہ ماہی میں زراعت کے لیے 80 کروڑ 86 لاکھ روپے،پینے کے صاف پانی و صفائی کیلئے 72 کروڑ 63 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح محکمہ توانائی 46 کروڑ 83 لاکھ، ماحولیات کیلئے 14 کروڑ 61 لاکھ روپے جاری کئے گئے،ترقیاتی اخراجات صرف منظور شدہ منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔

WhatsApp
Get Alert