اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت عارف علوی نے نادرا (ترمیمی) آرڈیننس2021 جاری کر دیا ہے، ترمیمی آرڈیننس کے تحت تمام ایجنسیاں نادرا کو فوری ڈیٹا مہیا کرنے کی پابند ہوں گی، نادرا کو ڈیٹا مہیا نہ کرنے پر قانونی کارروائی ہوگی۔ ہم نیوز کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نادرا (ترمیمی) آرڈیننس2021 جاری کر دیا ہے، صدر مملکت نے نادرا ترمیمی آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت جاری کیا ہے۔
آرڈیننس کی مدد سے نادرا آرڈیننس 2000ء کے سیکشن7 میں ترمیم کی گئی۔ آرڈیننس میں کی گئی نئی ترمیم کے تحت تمام ایجنسیاں نادرا کو فوری ڈیٹا مہیا کرنے کی پابند ہوں گی، نادرا کو ڈیٹا مہیا نہ کرنا بےضابطگی تصور کی جائے گی۔ ترمیم میں مزید کہا گیا کہ ڈیٹا مہیا نہ کرنے پر متعلقہ قانون کے تحت کاروائی کی جائے گی۔
واضح رہے17 نومبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شورشرابہ کے باوجود حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوور سیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سمیت متعدد بلز منظور کرا لیے، پارلیمانی مشیرڈاکٹر بابراعوان نے انتخابی ایکٹ2017 میں مزید ترمیم کرنے کا بل انتخابات ترمیم دوم بل2021 دستور کے آرٹیکل 70 کی شق (3) کے تحت فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد ایوان سے بل کی شق وار منظوری لی گئی، شق 2 پر اپوزیشن رکن محسن داوڑ کی جانب سے ترمیم پیش کی گئی پارلیمانی امور بابراعوان نے اس کی مخالفت کی اور یہ بل کافی عرصہ سے چلا آرہا ہے یہ بل 90 دن سینٹ میں زیر غور رہا، یہ اس میں تاخیر چاہتے ہیں،یہ ترمیم غیر ضروری ہے،اس پر ایوان سے رائے لی گئی اور کثرت رائے سے ترمیم مسترد کردی گئی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…