تفصیلات کے مطابق لاہور میں ماڈل ٹاؤن کچہری کے بخشی خانہ سے خطرناک مقدمات کے 12 ملزمان فرار ہو گئے ہیں . میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مفرور ملزمان نے پہلے ہنگامہ آرائی کی، پھر اس کے بعد بخشی خانہ میں لگی اینٹوں کو اکھاڑ کر پولیس اہلکاروں پر دھاوا بول دیا، اور تالا توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے . مزید تفصیلات کے مطابق لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں مختلف مقدمات میں جیل سے قیدیوں کو پیشی کے لیے لایا گیا . قیدیوں کو بخشی خانے میں بند کرنے کے بعد سیکیورٹی اہلکار پیشیوں پر عدالتوں میں حاضر ہوئے تو سیکیورٹی اہلکاروں کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیدیوں نے بخشی خانے کا دروازہ توڑا اور وہاں سے فرار ہوگئے . ہنگامہ آرائی کے بعد ماڈل ٹاؤن کچہری کی سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور فرار نہ ہونے والے قیدیوں کو دوبارہ بخشی خانے میں بند کیا . واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی گئی . دوسری جانب سی سی پی او نے مفرورملزموں کی گرفتاری کی ہدایت دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے . سی سی پی او لاہور نے ایس ایس ایس پی آپریشنز سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے . تازہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو مفرور ملزمان کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کچہری میں بند ملزمان نے پہلے بخشی خانہ میں ہنگامہ آراٸی کی . اس کے بعد بخشی خانہ میں لگی اینٹوں کو اکھاڑ کر پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا اور تالا توڑ کر ایک درجن سے زائد ملزمان فرار ہو گئے . پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے فرار میں غفلت کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی . . .
لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ماڈل ٹاؤن کچہری کے بخشی خانہ سے خطرناک مقدمات کے 12 قیدی فرار . ملزمان نے ہنگامہ آرائی کی، پھر بخشی خانہ میں لگی اینٹوں کو اکھاڑ کر پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا، اور تالا توڑ کر فرار ہو گئے .
متعلقہ خبریں