لاہور: ماڈل ٹاؤن کچہری کے بخشی خانہ سے خطرناک مقدمات کے 12 قیدی فرار

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ماڈل ٹاؤن کچہری کے بخشی خانہ سے خطرناک مقدمات کے 12 قیدی فرار۔ ملزمان نے ہنگامہ آرائی کی، پھر بخشی خانہ میں لگی اینٹوں کو اکھاڑ کر پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا، اور تالا توڑ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ماڈل ٹاؤن کچہری کے بخشی خانہ سے خطرناک مقدمات کے 12 ملزمان فرار ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مفرور ملزمان نے پہلے ہنگامہ آرائی کی، پھر اس کے بعد بخشی خانہ میں لگی اینٹوں کو اکھاڑ کر پولیس اہلکاروں پر دھاوا بول دیا، اور تالا توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مزید تفصیلات کے مطابق لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں مختلف مقدمات میں جیل سے قیدیوں کو پیشی کے لیے لایا گیا۔

قیدیوں کو بخشی خانے میں بند کرنے کے بعد سیکیورٹی اہلکار پیشیوں پر عدالتوں میں حاضر ہوئے تو سیکیورٹی اہلکاروں کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیدیوں نے بخشی خانے کا دروازہ توڑا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔ ہنگامہ آرائی کے بعد ماڈل ٹاؤن کچہری کی سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور فرار نہ ہونے والے قیدیوں کو دوبارہ بخشی خانے میں بند کیا۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی گئی۔ دوسری جانب سی سی پی او نے مفرورملزموں کی گرفتاری کی ہدایت دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ سی سی پی او لاہور نے ایس ایس ایس پی آپریشنز سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو مفرور ملزمان کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کچہری میں بند ملزمان نے پہلے بخشی خانہ میں ہنگامہ آراٸی کی۔
اس کے بعد بخشی خانہ میں لگی اینٹوں کو اکھاڑ کر پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا اور تالا توڑ کر ایک درجن سے زائد ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے فرار میں غفلت کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

3 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

3 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

3 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

3 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

3 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

4 hours ago