حکومت کا بڑا فیصلہ، شناختی کارڈ کے بغیر علاج نہیں کیا جائے گا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے اسپتال میں علاج کی سہولیات کے لیے شناختی کارڈ لازمی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق الائیڈ اسپتال فیصل آباد کی انتظامیہ نے شعبہ بیرونی مریضاں میں آنے والے مریضوں کے لیے علاج کو شناختی کارڈ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ ایم ایس الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر ارشد علی چیمہ نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے سخت ہدایت ہے کہ بغیر شناختی کارڈ آنے والے مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ صرف ایمرجنسی وارڈ میں علاج کی سہولت بغیر شناختی کارڈ افراد مہیا کی جا سکے گی، دیگر علاج معالجے کے لیے شناختی کارڈ ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاج معالجے کے لیے شناختی کارڈ کو لازمی قرار دینے سے ہمارے پاس مریض کا تمام ریکارڈ محفوظ رہے گا اور مستقبل میں مریض سے متعلق معلومات حاصل کی جاسکیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے شناختی کارڈ سے ان کی ویکسی نیشن کا بھی پتہ لگایا جا سکے گا۔ اس صورت میں بغیر ویکسین افراد کو شناختی کارڈ کی مدد سے ویکسین بھی لگائی جا سکے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا ویکسی نیشن کے لیے بھی شناختی کارڈ کو لازمی قرار دیا گیا تھا تاکہ نادرا کےڈیٹا بیس میں تمام ڈیٹا محفوظ کیا جا سکے۔ دوسری جانب چئیرمین نادرا طارق ملک نے شہریوں کو مزید سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قومی شناختی کارڈ کے نمبر کو 4 ہندسوں تک محدود کرنے کی کوشش بھی شروع کر دی ہے۔
گذشتہ ماہ نیشنل ڈیٹا پرائیویسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین نادرا طارق ملک نے اعلان کیا کہ ان کا ادارہ قومی شناختی کارڈ نمبر 13 کے بجائے 4 ہندسوں تک لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی بھی کوشش جاری ہے کہ شہریوں کو یہ معلوم کرنے کا حق دیا جائے کہ ان کا ڈیٹا کس نے چیک کیا۔ طارق ملک کا کہنا تھا کہ ایف بی آر یا کوئی بینک اپنی ضرورت کے تحت اگر ڈیٹا چیک کرتا ہے تو وہ بھی معلوم ہوجایا کرے گا۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

3 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

3 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

3 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

3 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

4 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

5 hours ago