سانحہ موٹروے: خاتون کے ساتھ زیادتی کے مرکزی مجرم عابد ملہی کی سزا کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائی کورٹ میں موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے مرکزی مجرم عابد ملہی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر . تفصیلات کے مطابق موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی سزا کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے .

میڈیا رپورٹس کے مطابق کل بروز منگل لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ مجرم عابد ملہی کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کرے گا . بتایا گیا ہے کہ مجرم عابد ملہی کی جانب سے سزا کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے . مجرم عابد ملہی موٹروے زیادتی کیس میں انتہائی مطلوب تھا جسے پولیس نے کئی روز کی منصوبہ بندی کے بعد پکڑا تھا . مجرم عابد ملہی کو موٹروے زیادتی کیس میں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی . تاہم اب مجرم کی جانب سے سزا کو کالعدم قرار دینے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروائی گئی تھی جو کہ سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں