سانحہ موٹروے: خاتون کے ساتھ زیادتی کے مرکزی مجرم عابد ملہی کی سزا کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائی کورٹ میں موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے مرکزی مجرم عابد ملہی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی سزا کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کل بروز منگل لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ مجرم عابد ملہی کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کرے گا۔

بتایا گیا ہے کہ مجرم عابد ملہی کی جانب سے سزا کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ مجرم عابد ملہی موٹروے زیادتی کیس میں انتہائی مطلوب تھا جسے پولیس نے کئی روز کی منصوبہ بندی کے بعد پکڑا تھا۔ مجرم عابد ملہی کو موٹروے زیادتی کیس میں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔ تاہم اب مجرم کی جانب سے سزا کو کالعدم قرار دینے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروائی گئی تھی جو کہ سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…

12 mins ago

سرکاری عہدہ دلانے کا جھانسہ دیکر گروہ نے دیشا پٹانی کے والد سے لاکھوں روپے بٹور لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…

22 mins ago

بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…

37 mins ago

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…

44 mins ago

قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملہ، دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے 7 جوان شہید

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…

52 mins ago

حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…

1 hour ago