پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کے مطابق پروازوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے خصوصی کاوشیں کیں . ان کے علاوہ پی آئی اے کے کنٹر منیجر نے بھی اس سلسلے میں سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے عہدیدار علی رجب سے اہم ملاقات کی جس کے بعدیہ اہم پیشرفت سامنے آئی . پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو (سی ای او) ایئر مارشل ارشد ملک کے مطابق پہلے قومی ایئر لائن کی سعودی عرب کیلئے 33 پروازیں چلتی تھیں لیکن اب کی تعداد 48 ہوگئی ہے . ترجمان نے مزید بتایا کہ ہر ہفتے آٹھ فلائٹس دمام اور مدینہ، نو ریاض اور 23 جدہ جائیں گی . آپریشن میں تیزی کا مقصد کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کے بعد زیادہ سے زیادہ پاکستانی ورکرز کو جلد از جلد ان کی ملازمتوں پر واپس پہنچانا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو سعودی حکومت سے مملکت کیلئے پروازیں بڑھانے کی اجازت مل گئی . اس کے بعد اب پی آئی اے ہر ہفتے دونوں ملکوں کے درمیان 48 فلائٹس آپریٹ کرسکے گی .
متعلقہ خبریں