پی آئی اے کی ہر ہفتے 48 پروازیں، سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو سعودی حکومت سے  مملکت کیلئے پروازیں بڑھانے کی اجازت مل گئی۔ اس کے بعد اب پی آئی اے ہر ہفتے دونوں ملکوں کے درمیان 48 فلائٹس آپریٹ کرسکے گی۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کے مطابق پروازوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے خصوصی کاوشیں کیں۔ ان کے علاوہ پی آئی اے کے کنٹر منیجر نے بھی اس سلسلے میں سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے عہدیدار علی رجب سے اہم ملاقات  کی جس کے بعدیہ اہم پیشرفت سامنے آئی۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو (سی ای او) ایئر مارشل ارشد ملک کے مطابق پہلے قومی ایئر لائن کی سعودی عرب کیلئے 33 پروازیں  چلتی تھیں لیکن اب کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ہر ہفتے آٹھ فلائٹس دمام اور مدینہ، نو ریاض اور 23 جدہ جائیں گی۔ آپریشن میں تیزی کا مقصد کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کے بعد زیادہ سے زیادہ پاکستانی ورکرز کو جلد از جلد ان کی ملازمتوں پر واپس پہنچانا ہے۔

Recent Posts

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…

1 min ago

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

8 mins ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

17 mins ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

29 mins ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

39 mins ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

40 mins ago