کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نا معلوم حملہ آوروں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے . دنیا نیوز کے مطابق کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر نا معلوم حملہ آوروں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا .
سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا . . .