پی ڈی ایم کی جانب سے لانگ مارچ کا اعلان، حکومت کا ردعمل بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ 23 مارچ تاریخی اہمیت کا حامل دن ہے اس دن احتجاجی مارچ کا اعلان غیر مناسب ہے . فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم )چوں چوں کا مربہ بنی ہوئی ہے جن کے پاس اپنی چوری بچانے کے علاوہ کوئی عوامی ایجنڈا نہیں .

یہ اس سے قبل بھی متعدد لانگ مارچ اور احتجاج کرچکے ہیں،ان کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ہے . استعفے دینے ہیں یا نہیں اس معاملے پر اپوزیشن میں آج بھی جھگڑا ہوا ہے . مولانا فضل الرحمان اپنے دائیں بائیں دیکھیں ان کے ساتھ کوئی بھی نہیں وہ اکیلے ہیں . حکومت کے لیے یہ کسی بھی صورت مشکل پیدا نہیں کرسکتے . . .

متعلقہ خبریں