سوات، دیر اور شمالی وزیرستان میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے . دوسری جانب آج پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا . پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں اسموگ / دھند چھائے رہنے کی توقع ہے . تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہا ڑ وں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے . محکمہ موسمیات منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا . پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں اسموگ / دھند چھائے رہنے کی توقع ہے . گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا . تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی . سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: مظفر آباد (ائرپورٹ 17، سٹی 09) ،گڑھی دوپٹہ 17،راولاکوٹ 15، کوٹلی 07،خیبرپختونخوا: دیر (بالائی 14، زیریں 04)، مالم جبہ ،بالاکوٹ 12، کاکول 07، پاراچنار، دروش 05،کالام 04، میر کھانی 03، چترال، سیدو شریف 02، پنجاب: مری 09، جہلم05، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ، سید پور 02، گولڑہ 01)، راولپنڈی (چکلالہ 02)،منگلہ 01، گلگت بلتستان: گوپس 03، استور 02 اور بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی . آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ، زیارت منفی10،قلات منفی 05 ، گوپس منفی04 ،کا لام ،کوئٹہ،استور، اسکردو منفی03 ، ہنزہ منفی 02 ،دروش،پاراچنار، راولاکوٹ میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا ایسا علاقہ جہاں شدید برفباری کے باعث لوگ گھروں میں قید ہو کر رہ گئے . تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں شدید برفباری کے باعث مقامی آبادی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہے، شدید برفباری کے باعث سڑکیں بلاک ہو گئیں ہیں جبکہ معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہے گئی ہے .
متعلقہ خبریں