حکومت سندھ کا بلدیات سے متعلق ترمیمی بل مسترد

کراچی (قدرت روزنامہ) حکومت سندھ کا بلدیات سے متعلق ترمیمی بل مسترد۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بلدیاتی ترمیمی بل اعتراضات کے ساتھ واپس کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کا بلدیات سے متعلق ترمیمی بل مسترد کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ حکومت کے بلدیاتی ترمیمی بل کو اعتراضات کے ساتھ واپس کر دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ترمیمی بل اعتراض کے بعد سندھ حکومت کو واپس بھیج دیا ہے۔ گورنر سندھ کی جانب سے بل کو اس اعتراض کے ساتھ واپس بھیجا گیا ہے کہ ڈی ایم سی کے خاتمے سے کوآرڈینیشن کے مسائل ہوں گے۔ گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ کونسل کیسے غیر منتخب شخص کو مئیر، ڈپٹی مئیر، چیئرمین یا وائس چیئرمین منتخب کر سکتی ہے۔

بل پر لگائے گئے اعتراض کے مطابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بل میں ترمیم سے میونسپل کارپوریشن غیر منقولہ پراپرٹی ٹیکس سے محروم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے میونسپل کارپوریشن میں شدید مالی بحران بھی پیدا ہو جائے گا۔ اس سے قبل سندھ کی مختلف سیاسی جماعتیں بلدیاتی ترمیمی بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں۔ جماعت اسلامی نے بل کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی سے بلدیاتی ترمیمی بل کے نام پر کالا قانون پاس کیا گیا۔
ہم 4 سال سے بلدیاتی نظام کی بہتری کے لیے جنگ لڑرہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ با اختیار نظام لائیں گے۔ مگر افسوس بل با اختیار نہیں بلکہ بے اختار تھا۔ ہماری خواہش تھی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کراچی بلڈنگ اتھارٹی بنایا جائے۔ بلڈنگز تعمیر ہوجاتی ہیں مگر پانی کے نظام کیلئے الگ نظام ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے میئر کے پاس فنانشل پاور نہیں ہوگی۔ ہمارا کہنا ہے کہ چھوٹے اسکولوں کو مئیر کو چلانے دیا جائے۔ پانی کا نظام میئر کے پاس نہیں ہوگا، پانی کی شکایت کیلئے لوگ سکھر یا لاڑکانہ نہیں جا سکتے۔

Recent Posts

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

2 mins ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

10 mins ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

23 mins ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

32 mins ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

34 mins ago

بطور کپتان یقین رکھتا ہوں ٹیم پوری طرح متحد ہے، شان مسعود

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ بطور کپتان یقین…

45 mins ago