ملک بھر کی کنٹونمنٹس سے نجی تعلیمی اداروں کی بے دخلی کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ملک بھر کی کنٹونمنٹس سے نجی تعلیمی اداروں کی بے دخلی کا فیصلہ کر لیا گیا ۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف آل پاکستان پرائیویٹ ااکولز اینڈ کالجز اینڈ ایسوسی ایشنز نے کنٹونمنٹس انتظامیہ کے فیصلوں اور رویوں نکے خلاف 7 دسمبر کو راولپنڈی کینٹ سے چکلالہ کینٹ تک مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ کینٹ بورڈ کے ہزاروں اسکولز مالکان اساتذہ اور طلباء پرامن احتجاجی مارچ میں حصہ لیں گے ،2017 میں سپریم کورٹ کے، دورکنی بنچ نے نقشہ منظوری کیس میں کنٹونمنٹس کو نجی تعلیمی اداروں کو حدود سے نکالنے کا حکم دیا تھا ۔
انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ ہمارے لیئے حیران کن تھا کیو نکہ معاملہ دوفریقین کا تھا مگر فیصلہ 42 کنٹونمنٹس کے لیئے آیا ،سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس نے ہمیں تین سال کی مہلت دی جو 31 دسمبر کو ختم ہورہی ہے ،نظر ثانی کی اپیلوں پر یمارے موقف کو نہیں سنا گیا اور یکطرفہ فیصلہ کیا گیا،چیف جسٹس آف پاکستان اس حساس معاملہ پر ازخود نوٹس لیں ۔

انہوں نے کہاکہ جب تک ہماری نظر ثانی کی اپیلوں پر سپریم کورٹ فیصلہ نہیں دیتی کنٹونمنٹس نجی اداروں کے خلاف کارروائی نہ کرے ،نجی تعلیمی اداروں کے خلاف بعض اقدامات آئین سے متصادم ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آٹھ ہزار تین سو نجی تعلیمی اداروں کی بندش سے 30 لاکھ بچے تعلیمی اداروں سے باہر ہوجائیں گے ،لاکھوں خاندان معاشی بدحالی کا شکار ہوکر خود کشی پر مجبور ہوجائیں گے ،کنٹونمنٹ ایریا اے، دوسری جگہ اسکولوں کی منتقلی سے والدین اور اساتذہ پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا ،کنٹونمنٹس انتظامیہ اقدامات سے بچوں اور تعلیمی اداروں کی سیکورٹی و نفسیاتی مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے ،نجی تعلیمی اداروں کی بندش سے کنٹونمنٹس بورڈز کو ریونیو کی مد میں خسارہ ہوگا ،پریس کا نفرنس میں چوہدری ناصر محمود،ملک اظہر محمود،ابرار احمد خان ودیگر بھی موجود تھے۔

Recent Posts

پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سے حدِنگاہ متاثر، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…

1 min ago

9 مئی کو بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ لاشیں گریں، عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے…

10 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی دفتر خارجہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر بائیڈن…

19 mins ago

عمران خان کی فائنل کال، کیا پی ٹی آئی احتجاج کو دھرنے میں بدل پائے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 24 نومبر…

25 mins ago

24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات، 2 عہدیدار مستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر…

34 mins ago

مجھے سائیڈ لائن کرنے سے پارٹی اور عمران خان دونوں کا نقصان ہو رہا ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما اور…

47 mins ago