مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی سربراہی سے مستعفی ہونے کی دھمکی دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹ مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیرمشروط مذمت کرتے ہیں، سوال یہ ہے ایسے واقعات کو روکے گا کون؟پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست آئین اور قانون کو حرکت میں آنا پڑے گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میری اپنی حکومت بھی ہوتی تو یہی کہتا کہ کوتاہی ہوئی

ہے۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ مذہب سے متعلق کوئی واقعہ ہو تو اسے بہت ہائی لائٹ کیا جاتا ہے، ایسے واقعات روکنے کے لئے قومی سوچ کو سامنے لانا ہوگا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بندوق کے ذریعے کسی نظریے کی بات کرنے کی شروع سے مخالفت کر رہے ہیں، ہم آئین قانون اور جمہوریت کی صف میں کھڑے ہیں۔

Recent Posts

مجھے سائیڈ لائن کرنے سے پارٹی اور عمران خان دونوں کا نقصان ہو رہا ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما اور…

3 mins ago

ملک میں آئین و قانون معطل، ہماری تحریک ایک دن کی نہیں ہوگی، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ…

12 mins ago

وی پی این کے استعمال پر پابندی: سینیٹ کمیٹی کا اجلاس طلب، وزارت آئی ٹی کی شرکت سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ…

19 mins ago

فری لانسرز کے لیے خوشخبری: پی ٹی اے کی جانب سے نئی وی پی این رجسٹریشن پالیسی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…

59 mins ago

پاکستان اور یونیسیف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…

1 hour ago

پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…

1 hour ago