پاکستانی جوڑے نے پاک بھارت بارڈر پر پیدا ہونیوالے بچے کا نام بارڈر رکھ دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)پاک بھارت واہگہ اٹارری بارڈر پر پھنسے پاکستانی جوڑے نے بچے کی پیدائش پر اس کا نام ہی بارڈررکھ دیا۔نیمبو بائی اور بالم رام کا تعلق پنجاب کے شہر راجن پور سے ہے۔بالم رام نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ لا ک ڈائون سے قبل 98 دیگر شہریوں کے ساتھ اپنے رشتے داروں سے ملنے کے علاوہ یاترا پر ہندوستان آئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اپنے ملک پاکستان واپسی پر مشکلات کا سامنا رہا کیونکہ مطلوبہ دستاویزات موجود نہ ہونے کی وجہ سے وہ فی الحال گھر نہیں جاسکتے۔بالم رام کے مطابق ان کے گھر 2 دسمبر کو بارڈر پر ہی بچے کی پیدائش ہوئی جس پر اس کا نام بھی بارڈر رکھ دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور پاکستانی شہری لگا رام کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام بھارت رکھا گیا تھا، لگا رام 2020 میں اپنے بھائی سے ملنے ہندوستان کے شہر جودھ پور گیا تھا اور تا حال وطن واپس نہیں لوٹ سکا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…

3 mins ago

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…

55 mins ago

سرکاری عہدہ دلانے کا جھانسہ دیکر گروہ نے دیشا پٹانی کے والد سے لاکھوں روپے بٹور لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…

1 hour ago

بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…

1 hour ago

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…

1 hour ago

قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملہ، دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے 7 جوان شہید

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…

2 hours ago