سعودی عرب ؛ خطرناک ٹریفک حادثے میں ایشیائی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں خطرناک ٹریفک حادثے میں ایشیائی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ‘ ٹریفک حادثہ دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں پیش آیا . گلف نیوز کے مطابق یہ حادثہ سعودی دارالحکومت ریاض کی بیشا روڈ پر ال ارین کے مقام پر ایک کار تیز رفتار لینڈ کروزر سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا ، اس حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے .

بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے خاندان کا تعلق بھارت کی ریاست کیرالہ کے شہر کالیکٹ سے تھا ، جن میں والد ، والدہ اور ان کے 3 بچے شامل ہیں ، اس ٹریفک حادثے میں 5 دیگر سعودی شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا . معلوم ہوا ہے کہ حادثے میں زندگی کی بازی ہارنے والا خاندان کار میں سفر کررہا تھا اور وہ سعودیہ کے شہر جازان جارہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی ال رین کے مقام پر لینڈ کروزر سے ٹکرا گئی ، یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ 45 سالہ محمد جابر کا ان کا پورا خاندان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا . خیال رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے تھے ، مسافر بس صوبہ مدینہ میں الحجرہ ہائی وے پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی ، یہ حادثہ مدینہ منورہ سے 90 کلومیٹر دور الیوطامہ قصبے کے عین بعد پیش آیا ، حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے کچھ افراد کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کرنے سے قبل جائے حادثہ پر ہی طبی امداد دی گئی . سعودی ہلال احمر اتھارٹی کے ترجمان خالد السہلی کے مطابق اس واقعے سے نمٹنے کے لیے کثیر صوبوں کے آپریشن میں مدینہ سے 20 سے زیادہ ایمبولینسیں اور جدید نگہداشت یونٹس شامل تھے ، جن کی مدد مکہ سے آٹھ اور قاسم سے تین یونٹس نے کی ، ایمبولینسوں کو جمعرات کی رات 11:27 پر بلایا گیا جب کہ حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ حادثہ کب پیش آیا ، جائے وقوعہ سے لی گئی تصاویر میں ایک سرخ بونلک بس دکھائی دیتی ہے جس کے دائیں آگے اور سائیڈ کو کافی نقصان پہنچا ہے ، جب کہ اس کی ونڈ شیلڈ پھٹ گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں