سعودی عرب ؛ خطرناک ٹریفک حادثے میں ایشیائی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں خطرناک ٹریفک حادثے میں ایشیائی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ‘ ٹریفک حادثہ دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ گلف نیوز کے مطابق یہ حادثہ سعودی دارالحکومت ریاض کی بیشا روڈ پر ال ارین کے مقام پر ایک کار تیز رفتار لینڈ کروزر سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا ، اس حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے خاندان کا تعلق بھارت کی ریاست کیرالہ کے شہر کالیکٹ سے تھا ، جن میں والد ، والدہ اور ان کے 3 بچے شامل ہیں ، اس ٹریفک حادثے میں 5 دیگر سعودی شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ حادثے میں زندگی کی بازی ہارنے والا خاندان کار میں سفر کررہا تھا اور وہ سعودیہ کے شہر جازان جارہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی ال رین کے مقام پر لینڈ کروزر سے ٹکرا گئی ، یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ 45 سالہ محمد جابر کا ان کا پورا خاندان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے تھے ، مسافر بس صوبہ مدینہ میں الحجرہ ہائی وے پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی ، یہ حادثہ مدینہ منورہ سے 90 کلومیٹر دور الیوطامہ قصبے کے عین بعد پیش آیا ، حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے کچھ افراد کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کرنے سے قبل جائے حادثہ پر ہی طبی امداد دی گئی۔
سعودی ہلال احمر اتھارٹی کے ترجمان خالد السہلی کے مطابق اس واقعے سے نمٹنے کے لیے کثیر صوبوں کے آپریشن میں مدینہ سے 20 سے زیادہ ایمبولینسیں اور جدید نگہداشت یونٹس شامل تھے ، جن کی مدد مکہ سے آٹھ اور قاسم سے تین یونٹس نے کی ، ایمبولینسوں کو جمعرات کی رات 11:27 پر بلایا گیا جب کہ حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ حادثہ کب پیش آیا ، جائے وقوعہ سے لی گئی تصاویر میں ایک سرخ بونلک بس دکھائی دیتی ہے جس کے دائیں آگے اور سائیڈ کو کافی نقصان پہنچا ہے ، جب کہ اس کی ونڈ شیلڈ پھٹ گئی ہے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

2 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

2 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

2 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

3 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

4 hours ago