لاہور (قدرت روزنامہ)این اے 133 میں ضمنی انتخابات کے بعد آصف زرداری کا مشن لاہور کامیاب ہوگیا، پنجاب میں نوازشریف سے سیاسی لڑائی شروع ہو گئی۔اسی حوالے سے سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ آصف زردری اور پیپلز پارٹی کا مقصد یہی تھا کہ وہ پنجاب میں دوبارہ آنا چاہتے ہیں۔ان کا اس حلقے سے جیتنا مقصد نہیں تھا۔آصف زرداری نے آج یہ کہہ دیا ہے کہ ن لیگ کے قائد دھرتی کے خلاف ہیں۔
آصف زرداری نے جشن منا کر بتا دیا کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کو پنجاب میں ٹف ٹائم دے گی۔آصف زرداری کا مشن لاہور کامیاب ہو گیا ہے۔آنے والے دنوں میں آصف زرداری ایک بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں، جس میں بہت سے لوگ شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں۔ آصف زرداری بمقابلہ نوازشریف، مریم ، شہباز لڑائی شروع ہو گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے بہت اچھی گیم کھیلی ہے۔
حلقہ اوپن چھوڑ کر دونوں پارٹیوں کو آپس میں لڑا دیا۔دوسری جانب سابق صدر پاکستان اورپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے این اے 133 کے ووٹروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے عہدیداروں، کارکنوں اور ہمدردوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پارٹی کے نامزد امیدوار اسلم گِل کو شاباش دی ہے۔ میڈیا آفس اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں سابق صدر نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ووٹروں میں اضافہ بہت بڑا پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیالے میدان میں آچکے ہیں اب وہ آئندہ انتخابات کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کر دیں۔ این اے 133 کے نتائج حوصلہ افزا ہیں، پیپلزپارٹی کے عہدیداروں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ آئندہ انتخابات میں جیت جیالوں کی ہوگی۔ انشااللہ وفاق کی طرح چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز…