محمد عامر نے کراچی کنگز انتظامیہ سے ریلیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب مزید کراچی کنگز کے ساتھ نہیں کھیل سکتا . فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ 5 سال سے پرفارمنس دے رہا ہوں کس وجہ سے پلاٹینم سے ڈائمنڈ کیٹگری میں ڈالا گیا . محمد عامر نے فرنچائز انتظامیہ سے کہا کہ آپ لوگوں نے بی سی بی کے فیصلہ کیخلاف نظرثانی کی درخواست بھی نہیں کی اس لئے میں اب ڈرافٹنگ میں جانا چاہتا ہوں . دوسری جانب کراچی کنگز انتظامیہ نے محمد عامر کے ساتھ کھیلنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ لسٹیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنائی گئیں ہیں اس میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں تھا . واضح رہے کہ محمد عامر نے پی ایس ایل کے 5 ایڈیشنز میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی جبکہ گزشتہ سیزن میں عامر محض 5 وکٹیں حاصل کرسکے تھے اورانہوں نے 8.37 کی اوسط سے رنز دیئے . کراچی کنگز نے سیزن 2021ء میں پوائنٹس ٹیبل پر 4 چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی . یاد رہے کہ پی ایس ایل میں فرنچائزز کی جانب سے جن کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے اور ان کی تنزلی ہوئی ہے ان میں محمد عامر کے علاوہ شاہد آفریدی، محمد حفیظ، شعیب ملک اور کامران اکمل کے نام بھی شامل ہیں . . .
لاہور (قدرت روزنامہ) فاسٹ بالر محمد عامر نے پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کیلئے کراچی کنگز چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے . ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پلیئر کیٹیگریز کی چھیڑ چھاڑ پر ایک طرف فرنچائزز پریشان ہیں اور دوسری جانب کراچی کنگز کے محمد عامر نے کیٹیگری میں تنزلی پر ریلیز کرنے کا مطالبہ کردیا ہے .
متعلقہ خبریں