اسلام آ باد(قدرت روزنامہ)جی ڈی اے سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کو پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد بیان دینا مہنگا پڑ گیا، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت کی چیئر پرسن کے الیکشن کیلئے آج (7دسمبرکو)بلایا جانے والا اجلاس چانک ملتوی کر دیا گیا،روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق ذ را ئع کے کا کہنا ہےکہ قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ جی ڈی اے کو دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، جی ڈی اے نے سائرہ بانو کو قائمہ کمیٹی کی چیئر پرسن کیلئے نامزد
کیا تھا، ذ رائع کے مطابق چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر نے سائرہ بانو کو پیغام پہنچایا ہے کہ وزیراعظم آپکے بیان سے سخت ناراض ہیں، سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد سائرہ بانو سے جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا پالیسی دی گئی تو سائرہ بانو نے لطیف پیرائے میں جواب دیا کہ رات کو سونے سے پہلے کنڈی لگالیں، کھلے برتنوں کو ڈھک دیجئے،گیس کے ہیٹر کو بند کریں تو گیس کا مین والو بھی بند کردیں ، بجلی کی چیزوں کو ہاتھ مت لگائیں، دوائیں بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں، اس جواب پر قہقہے لگے۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…