ڈھاکہ (قدرت روزنامہ) ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی ہے۔ محمد رضوان نے 86 گیندوں پر ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز مکمل کیے اور یوں محمد رضوان نے ٹیسٹ کیریئر کی 7ویں نصف سنچری سکورکی ۔
میچ کے چوتھے روز کے آغاز پر ہی اظہر علی 56 رنز کے ساتھ عبادت حسین کی بال پر آؤٹ ہوگئے اور کپتان بابراعظم 76 رنز بنا کر خالد احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ خراب موسم کی وجہ سے چوتھے روز بھی کھیل کا آغاز تاخیر سے ہوا ہے آج کم از کم 86 اوورز کا کھیل ہو گا۔ تیسرے روز مسلسل بارش کی وجہ سے ایک گیند بھی نہیں پھینکی جا سکی تھی جبکہ پہلے دو روز میں صرف 63.2 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔ ٹیسٹ میچ میں اب تک ایک اننگز بھی مکمل نہیں ہو سکی ، اس لیے یہ ٹیسٹ ڈرا کی جانب بڑھ رہا ہے۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…