سٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت کے ملکی قرضے 26 ہزار 467 ارب 70 کروڑ روپے اور غیر ملکی قرضے 13 ہزار 811 ارب روپے سے بڑھ گئے ہیں . دستاویز کے مطابق موجودہ دور میں وفاقی حکومت کا اندرونی قرضہ 9 ہزار 677 ارب روپے کے اور بیرونی قرض 5ہزار 869؍ ارب روپے ہے . . .
کراچی (قدرت روزنامہ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 38 ماہ میں غیر ملکی قرضوں میں 15ہزار 547؍ ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملکی قرضہ 40ہزار 279؍ ارب روپے کی ریکارڈ سطح تک بڑھ گیا . تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے دستاویز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں ملکی قرضے ریکارڈ 40 ہزار 279 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں اور تحریک انصاف حکومت 38 ماہ میں قرضوں میں 15 ہزار 547 ارب روپے اضافہ ہوا ہے .
متعلقہ خبریں