ایف آئی اے نے مقدمہ تھیٹر مالک کی مدعیت میں خوشبو خان ،عمران شوکی، کاشف چن اور احمد کے خلاف درج کیا . ایف آئی اے کے مطابق ویڈیوز خفیہ موبائل کیمرے سے بنائی گئیں . ویڈیو بنانے والے ملزم کاشف چن کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا . ذرائع کے مطابق کاشف چن چار سال سے شالیمار تھیٹر میں پرفارم کر رہا ہے . گرفتار ملزم کاشف چن نے اپنے ابتدائی بیان میں ایف آئی اے کو بتایا کہ وہ چارجنگ کے بہانے موبائل اداکارائوں کے کمرے میں رکھ آتا تھا . کاشف نے ایف آئی اے کو بیان دیا کہ ویڈیوز اداکارہ خوشبو خان کے کہنے پر بنائیں،اداکارہ نے معاوضہ ڈبل کرنے اور ایک لاکھ ایڈوانس لیکر دینے کا لالچ دیا تھا، ویڈیوز اداکارہ خوشبو خان نے اپنے گھر بلا کر لیں . قبل ازیں اداکارہ خوشبو نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ سائبر کرائم سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہوں ، کاشف چن کو دباؤ میں لا کر بیان دلوایا گیا ہے،اگر میں نے کاشف چن کو ویڈیو بنانے کا کہا تو 15 دن پہلے شالیمار تھیٹر کے مرد فنکاروں کو کیوں دی الزام سے میری عزت کو اچھالا جارہاہے ، سلک کو میں اپنے ساتھ ڈرامہ کرواتی ہوں ، وہ میری بہنوں کی طرح ہیں . مہک نور کی ویڈیو جب بنائی جارہی تھی تو اس وقت والد اور میڈ موجود تھی،میرا کسی سے کوئی مسئلہ نہیں،معاملے کی سخت تحقیقات ہونی چاہیے،میرا یہ لیول نہیں کہ ایسا کام کروں،مہک نور سے میری کوئی لڑائی نہیں،خوشبو خان کا مزید کہناتھا کہ مہک نور کی ویڈیو سائیڈ سے کیوں بنی . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں تھیٹر کے بیک اسٹیج پر اداکاراؤں کے کپڑے بدلنے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے . گرفتار ملزم کاشف چن کے اعترافی بیان کے بعد لاہور کے نجی تھیٹر میں ڈانسر کی کپڑے بدلنے کی ویڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ خوشبو خان سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا .
متعلقہ خبریں