اداکاراؤں کے کپڑے بدلنے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں تھیٹر کے بیک اسٹیج پر اداکاراؤں کے کپڑے بدلنے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کاشف چن کے اعترافی بیان کے بعد لاہور کے نجی تھیٹر میں ڈانسر کی کپڑے بدلنے کی ویڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ خوشبو خان سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی اے نے مقدمہ تھیٹر مالک کی مدعیت میں خوشبو خان ،عمران شوکی، کاشف چن اور احمد کے خلاف درج کیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ویڈیوز خفیہ موبائل کیمرے سے بنائی گئیں۔ ویڈیو بنانے والے ملزم کاشف چن کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق کاشف چن چار سال سے شالیمار تھیٹر میں پرفارم کر رہا ہے۔گرفتار ملزم کاشف چن نے اپنے ابتدائی بیان میں ایف آئی اے کو بتایا کہ وہ چارجنگ کے بہانے موبائل اداکارائوں کے کمرے میں رکھ آتا تھا۔

کاشف نے ایف آئی اے کو بیان دیا کہ ویڈیوز اداکارہ خوشبو خان کے کہنے پر بنائیں،اداکارہ نے معاوضہ ڈبل کرنے اور ایک لاکھ ایڈوانس لیکر دینے کا لالچ دیا تھا، ویڈیوز اداکارہ خوشبو خان نے اپنے گھر بلا کر لیں۔قبل ازیں اداکارہ خوشبو نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ سائبر کرائم سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہوں ، کاشف چن کو دباؤ میں لا کر بیان دلوایا گیا ہے،اگر میں نے کاشف چن کو ویڈیو بنانے کا کہا تو 15 دن پہلے شالیمار تھیٹر کے مرد فنکاروں کو کیوں دی الزام سے میری عزت کو اچھالا جارہاہے ، سلک کو میں اپنے ساتھ ڈرامہ کرواتی ہوں ، وہ میری بہنوں کی طرح ہیں۔
مہک نور کی ویڈیو جب بنائی جارہی تھی تو اس وقت والد اور میڈ موجود تھی،میرا کسی سے کوئی مسئلہ نہیں،معاملے کی سخت تحقیقات ہونی چاہیے،میرا یہ لیول نہیں کہ ایسا کام کروں،مہک نور سے میری کوئی لڑائی نہیں،خوشبو خان کا مزید کہناتھا کہ مہک نور کی ویڈیو سائیڈ سے کیوں بنی ۔

Recent Posts

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

21 mins ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

25 mins ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

47 mins ago

یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا کہناہےکہ آئی ایم ایف پیکیج صرف وفاق…

59 mins ago

نوسربازوں نے شادی کا جھانسہ دے کر گونگے بہرے محنت کش کو لوٹ لیا

رینالہ خورد (قدرت روزنامہ) نوسربازوں نے سادہ لوح غریب محنت کش کو شادی کا جھانسہ…

1 hour ago

اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کی اکثریت منتخب ہوکر نہیں آئی،شاہد خاقان عباسی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سربراہ عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا…

1 hour ago