جاتی امراء والوں کے پاس گلوکاری کی صلاحیت ہے ، لانگ مارچ پر کون جائے گا”؟، شیخ رشید نے طنز کے تیرچلا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جاتی امراء والوں کے پاس صرف گلوکاری کی صلاحیت ہے  ، پی ڈی ایم کے  لانگ مارچ میں اسلام آباد کون جائے گا؟۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ پہلی اپوزیشن دیکھ رہا ہوں جنہوں نے لانگ مارچ کی کال 4 مہینے پہلے دے دی ہے ،  جاتی امراء والے تو گانے گانے میں صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں ، شائد  لانگ مارچ میں مدرسے والے ہی جائیں ۔

شیخ رشید نے کہا کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان منایا جاتا ہے ،  راستے بند ہوتے ہیں ، یہ پھر کہیں گے کہ ان کے لئے رستے بند کئے گئے بہتر ہے کہ یہ 23 مارچ سے ایک ہفتہ قبل یا ایک ہفتہ بعد کا پروگرام بنا لیں ۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ این ے 133 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن ے دیکھ لیا کہ کیا حالت ہوئی ، ان کی امیدوار کو صرف دس فیصد ووٹ ملے ، لوگوں نے ن لیگ کی دیگیں بھی مسترد کر دیں ۔

سانحہ سیالکوٹ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  یہ واقعہ قابل مذمت ہے ، ہم سب کو مل کر انتہا پسندی سے نمٹنے کی ضرورت ہے ، ایسی کوئی بات نہیں کروں گا جس سے نیا کٹا کھل جائے  لیکن جس طرح عالمی میڈیا اسے اٹھا رہا ہے یہ سازش ہے ۔  واقعے پر  سیاسی اور سول قیادت ایک پیج پر ہے ۔سری لنکن ہائی کمشنر کو مکمل انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سختی  سے عمل درآمد کرنا چاہتے ہیں، جرائم روز بروز بڑھ رہے ہیں ، آئی جی اسلام آباد کو بھی اسی وجہ سے تبدیل کیا گیا ، میڈیا سے بھی درخواست ہے کہ انتہاء پسندوں کو کوریج نہ دے ۔

مہنگائی پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید بولے کہ آئندہ دو تین ماہ میں عمران خان مہنگائی ختم کر دیں گے ، عمران پانچ سال پورے کریں گے کوئی نگران سیٹ اپ نہیں آرہا،   جب مولانا اسلام آباد آئے تھے وہی وقت حکومت کیخلاف مہم چلانے کا تھا، اب تو ہر سیاستدان نے اپنی الیکشن کمپین شروع کردی ہے۔

Recent Posts

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…

2 hours ago

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

2 hours ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

2 hours ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

2 hours ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

3 hours ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

3 hours ago