ناقابل یقین حد تک مماثلت،لیجنڈری بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن 52سال پہلے کیسے دکھائی دیتے تھے ،مداحوں کس اداکار سے تشبیہہ دے ڈالی

ممبئی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری بالی ووڈ اداکارامیتابھ بچن نے اپنے مداحوں کیلئے اپنی ایک دلچسپ یاد سے جڑی52 سال پرانی تصویر شیئرکردی۔سوشل میڈیاسائٹ انسٹاگرام پرشیئر کی جانے والی اس تصویرمیں بالی ووڈ کے بگ بی گلے میں ڈھیروں تعویزوں والی مالا ، سرپرپگڑی ، آنکھوں میں سُرمے اور مونچھوں کے ساتھ راجھستانی انداز اپنائے ہوئے ہیں۔سونے پرسہاگاان کے دونوں کانوں میں سفید موتیوں کے آویزے بھی نمایاں ہیں۔امیتابھ نے کیپشن میں بتایا کہ تصویر دراصل
سال 1969 میں فلم ‘ریشماں اور شیرا ‘ کیلئے ان کے گیٹ اپ کا ٹیسٹ تھا جس میں وہ پاس ہوئے اور فلم کیلئے ان کا انتخاب کرلیاگیا۔اداکار کی پوسٹ پران کے مداحوں کی بڑی تعداد کے علاوہ شوبزسیلیبرٹیز نے بھی تعریفی تبصرے کیے۔بیشتر نے لکھا کہ نوجوانی میں امیتابھ بچن کی شکل اداکار سونو سود سے مشابہت رکھتی تھی۔سنیل دت کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی یہ فلم ریشماں اور شیرا سال 1971 میں ریلیزکی گئی تھی جس کے مرکزی کرداروں میں امیتابھ بچن کے علاوہ وحیدہ رحمان اور ونود کھنہ شامل تھے۔سنیل دت نے اس کامیاب فلم کی بہترین ڈائریکشن پرنیشنل فلم ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

Recent Posts

این اے 262 کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) این اے 262 کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو ڈی…

3 mins ago

بلوچستان، دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل…

30 mins ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی کے 19 کارکن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت رگدی عدالت نے پی ٹی آئی کے 19 کارکنوں کو جسمانی…

48 mins ago

حماس نے اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کے خواب چکناچور کردیے، حافظ نعیم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حماس…

57 mins ago

اداکار آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف میں علیحدگی کی…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔…

2 hours ago