اپنا مسئلہ صرف عمران خان کو بتاؤں گا،اسلام آباد میں نامعلوم شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں نامعلوم شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔لوگوں کو بجلی کی مین لائن ہونے کی وجہ سے کھمبے پر موجود شخص کو نیچے اتارنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔نامعلوم شخص کئی گنھٹوں تک کھمبے پر چڑھا رہا۔عینی شاہدین کے مطابق شہری کا کہنا ہے کہ اس کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔
وہ اپنے تمام مطالبات وزیراعظم سے شئیر کرے گا۔وہ وزیراعظم سے اپنے مطالبات کی منظوری کی اپیل بھی کرے گا۔شہری کا کہنا ہے کہ جب تک وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی نہیں کروائی جائے گی تب تک وہ کھمبے پر موجود رہے گا۔سی ڈی اے کی ریسکیو کی ٹیمیں بھی پہنچ گئی ہیں تاکہ نوجوان کو نیچے اتارا جا سکے تاہم اونچائی زیادہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کی ٹیمیں بھی موجود ہیں اور ریکسیو کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس نوعیت کے کئی واقعات سامنے آتے رہے ہیں جہاں کئی شہری اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے بجلی کی کھمبوں کا سہارا لیتے ہیں۔ کبھی کوئی شادی نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہوتا ہے تو کوئی گھر والوں سے ناراض ہو کر کھمبے پر چڑھ جاتا ہے۔
کچھ عرصہ قبل کراچی میں ایک نوجوان بجلی کے کھمبے پر اس لیے چڑھ گیا تھا کہ اُس کے گھر والے اُس کی شادی کی خواہش کو پورا نہیں کر رہے تھے۔ نوجوان شبیر کا کہنا تھا کہ میرے گھر والے میری شادی نہیں کروارہے جس پر میں نے اپنی زندگی کے خاتمے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم بعد ازاں مذاکرات کر کے نوجوان کو کھمبے سے نیچے اُتار لیا گیا تھا۔اسی طرح گذشتہ سال بیوی کی ناراضگی پر شوہر نے بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر اپنی جان خطرے میں ڈال لی تھی۔

Recent Posts

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…

2 hours ago

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

2 hours ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

2 hours ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

3 hours ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

3 hours ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

3 hours ago