طلباء کو بریک چاہئیے،موسم سرما کی چھٹیاں ضرور ہوں گی

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیاں ضرور ہوں گی کیونکہ طلباء کو بریک بھی چاہئیے۔۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ ورکنگ کمیٹی اجلاس میں ہو گا۔اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ جمعرات تک کر لیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موسم سرما کی تعطیلات ضرور ہوں گی ، بچوں کو پڑھائی سے بریک بھی چاہیے۔چھٹیوں کی تاریخ پر کوئی سفارش نہیں کی۔ورکنگ کمیٹی خود انتخاب کرے کہ چھٹیاں کن تاریخوں میں دی جائیں۔واضح رہے کہ حکومت بلو چستان صوبے کے سر د اور گرم علا قوں کے اسکولوں میں مو سم سر ماکی تعطیلات کا اعلان کر چکا ہے۔

حکومت بلو چستان نے صوبے کے سر د اور گرم علا قوں کے اسکولوں میں مو سم سر ماکی تعطیلات کا اعلان کیا۔

سیکر ٹری تعلیم عبد الرئو ف بلوچ نے صوبے کے سرد علا قوں میں 15دسمبر 2021سے 28فروری 2022جبکہ صوبے کے گرم علا قوں میں 22دسمبر 2021سے 31دسمبر 2021تک مو سم سر ما کی تعطیلات کا اعلان کر تے ہوئے با قاعدہ طورپر تعطیلات کانو ٹیفکیشن جا ری کر دیا سر دی کی چھٹویوں کا اطلا ق سر کاری اور نجی اسکولوں پر ہو گا۔جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا کے بعد ڈینگی اور اب فضائی آلودگی میں شدت کے باعث شہر کے مختلف سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے حکومت سے ہفتے میں دو روز سکول بند رکھنے کی سفارش کی تھی، اس سلسلے میں اساتذہ کا کہنا ہے کہ شہر میں نئی سے نئی قدرتی آفت آنے کے باعث سکولوں میں زیر تعلیم بچے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
جو آنکھوں میں سوجن اور پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اساتذہ نے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

Recent Posts

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…

2 hours ago

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

2 hours ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

2 hours ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

2 hours ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

2 hours ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

2 hours ago