غیر ملکی شہری کی موت کا معاملہ ،سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ، وہ کام کردکھایا کہ وزیراعظم بھی خاموش نہ رہ سکے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ سیالکوٹ بزنس کمیونٹی نے آنجہانی سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے اہلِ خانہ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی امداد جمع کی ہے، بزنس کمیونٹی کے مطابق پریانتھا کی تنخواہ اہلِ خانہ کو ہر ماہ دی جائے گی،پریانتھا کمارا کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کی بہادری اور جرات پر ہمیں فخر ہے،امید ہے نوجوان ملک عدنان کو دیکھیں گے تو یاد کریں گے ایک انسان حیوانوں کے سامنے کھڑا ہوا،جب تک میں زندہ ہوں آئندہ ایسا نہیں ہونے دیں گے،دین اور حضورؐکے نام پر ظلم کرنے والوں کو

نہیں چھوڑیں گے۔ منگل کو آنجہانی پریانتھا کمارا کی یاد میں تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ پر پوری قوم افسردہ ہے، افسوس ہے کہ رحمت اللعالمین ؐ کے نام پر ظلم کیا گیا، فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کسی نے بھی اسلام اور نبی کریمؐکا نام استعمال کر کے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش تو اس کو چھوڑا نہیں جائے گا۔انہوںنے کہاکہ ہمارے نبیؐپوری انسانیت اور عالم کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے، اسلام تلوار سے نہیں پھیلا، آپ ؐ اپنے اخلاق سے فکری انقلاب لے کر آئے، ریاست مدینہ کا معاشرہ انسانیت اور انصاف پر قائم تھا۔انہوں نے کہا کہ جنگلوں میں طاقت کا قانون ہوتا ہے، جانوروں میں مائیٹ از رائٹ کا اصول چلتا ہے، انسانوں میں رحم، انصاف اور احسان پر معاشرے قائم ہوتے ہیں، اخلاقی قوت جسمانی قوت سے زیادہ ہوتی ہے، انہی اصولوں پر ریاست مدینہ قائم کی گئی تھی۔وزیر اعظم نے کہا کہ رحمت اللعالمینؐ اتھارٹی بنانے کا مقصد نوجوانوں کو سیرت سے روشناس کرانا تھا، آپ ؐ کی سیرت کو پڑھنے اور سمجھنے کے بعد کوئی شخص ایسی حرکت نہیں کریگا، آپ ؐمسلمان ہیں یا نہیں مگر نبی کریمؐکی سیرت کی سب کے لیے مشعل راہ ہے، غیر مسلم فلاسفر نے آپ ؐ کو رول ماڈل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر تماشہ لگایا جاتا ہے، دین کے نام پر لوگوں کو جلایا جاتا ہے، نبی رحمتؐ کا نام استعمال کرکے لوگوں کو مارا جاتا ہے، جیلوں میں ڈالا جاتا ہے، انصاف فراہم نہیں کیا جاتا، کوئی بھی شخص کسی پر الزام لگا کر خود ہی وکیل اور جج بن جاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ مثاثرہ شخص پر انصاف کے تمام دروازے بند کر دیے جاتے ہیں، کوئی وکیل ملزم کا کیس لڑنے کے لیے تیار نہیں، کوئی جج نہیں سنتا، یہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک صورتحال ہے۔عمران خان نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ سے پوری دنیا میں پاکستان کا غلط تاثر گیا، واقعے کے بعد بھارت میں بھی بہت شور مچایا گیا، بھارت میں جب ہم ایسے واقعات دیکھتے ہیں تو ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے، ہم مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ نہ ہونے دیں گے، سانحہ سیالکوٹ کے بعد قوم فیصلہ کر چکی کہ اب ایسا واقعہ نہیں ہوگا۔انہوں نے پریانتھا کمارا کے خاندان، سری لنکن حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کی تاجر برادری نے ایک لاکھ ڈالر پریانتھا کے خاندان کے لیے جمع کیے ہیں اور آنجہانی کے خاندان کو ساری زندگی تنخواہ دی جائے گی۔ وزیر اعظم نے سری لنکن شہری کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی کوشش کرنے والے فیکٹری منیجر ملک عدنان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے معاشرے کا رول ماڈل قرار دیا۔انہوںنے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ افسوسناک واقعے میں حیوانوں کے ہجوم میں ایک بہادر انسان بھی تھا، ہمیں ملک عدنان پر فخر ہے جس طرح انہوں نے سری لنکن شہری کی جان بچانے کی کوشش کی، ہمیں ملک عدنان جیسے رول ماڈلز کی ضرورت ہے، ایک انسان حیوانوں کے سامنے کھڑا ہوا۔ملک عدنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک عدنان کو 23 مارچ کو تمغہ شجاعت دیا جائے گا۔قبل ازیں تعزیتی ریفرنس میں ڈاکومینٹری بھی پیش کی گئی جس میں سری لنکن شہری کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔اس موقع پر ملک عدنان کو تعریفی سند بھی پیش کی گئی، تقریب میں وفاقی وزرا اور سری لنکن ہائی کمشنر بھی موجود تھے۔سیالکوٹ کا واقعہ افسوسناک اور شرمناک ہے، ملک عدنان کی بہادری اور جرات پر ہمیں فخر ہے، ایک بااخلاق شخص پوری فوج ہوتا ہے۔

Recent Posts

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…

2 hours ago

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

2 hours ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

2 hours ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

2 hours ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

3 hours ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

3 hours ago