نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاضی محمد منصور نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ سیدھا عوام پہ پڑے گا . انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے دباؤ پر فارما خام مال کی درآمد پر سترہ فیصد سیلز ٹیکس لگایا جارہا ہے . خام مال پر مزید سیلز ٹیکس لگنے سے اس کے اثرات براہ راست ادویات کی قیمتوں پر پڑیں گے، اس لیے حکومت سے اپیل ہے کہ فارما خام مال پر سیلز ٹیکس عائد نہ کیا جائے . قاضی محمد منصور نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ سیلز ٹیکس لگانے کی صورت میں مجبوراً ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا . انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر براہ راست عوام پر پڑے گا . چیئرمین قاضی محمد منصور کے مطابق کاسٹ آف مینوفیکچرنگ میں اضافے سے ادویات کی تیاری مشکل ہوجائے گی . قاضی محمد منصور نے کہا کہ ادویات کی پیداوار نہ ہو تو ملک میں ادویات کی قلت پیدا ہوجائے گی . اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں گفتگو کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں اس وقت ہمارا مقابلہ بھارت اور بنگلہ دیش سے ہے مگر سیلز ٹیکس میں اضافہ سے وہ مقابلہ برقرار نہیں رہ پائے گا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ادویات کے خام مال پہ جنرل سیلز ٹیکس کے نفاذ سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جس کا بوجھ عوام پہ پڑے گا، فارماسیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے خبردار کر دیا . تفصیلات کے مطابق پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ ادویات کے خام مال پہ جنرل سیلز ٹیکس کے نفاذ سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا .
متعلقہ خبریں