ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، فارماسیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ادویات کے خام مال پہ جنرل سیلز ٹیکس کے نفاذ سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جس کا بوجھ عوام پہ پڑے گا، فارماسیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے خبردار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ ادویات کے خام مال پہ جنرل سیلز ٹیکس کے نفاذ سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاضی محمد منصور نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ سیدھا عوام پہ پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے دباؤ پر فارما خام مال کی درآمد پر سترہ فیصد سیلز ٹیکس لگایا جارہا ہے۔

خام مال پر مزید سیلز ٹیکس لگنے سے اس کے اثرات براہ راست ادویات کی قیمتوں پر پڑیں گے، اس لیے حکومت سے اپیل ہے کہ فارما خام مال پر سیلز ٹیکس عائد نہ کیا جائے۔ قاضی محمد منصور نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ سیلز ٹیکس لگانے کی صورت میں مجبوراً ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر براہ راست عوام پر پڑے گا۔
چیئرمین قاضی محمد منصور کے مطابق کاسٹ آف مینوفیکچرنگ میں اضافے سے ادویات کی تیاری مشکل ہوجائے گی۔ قاضی محمد منصور نے کہا کہ ادویات کی پیداوار نہ ہو تو ملک میں ادویات کی قلت پیدا ہوجائے گی۔ اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں گفتگو کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں اس وقت ہمارا مقابلہ بھارت اور بنگلہ دیش سے ہے مگر سیلز ٹیکس میں اضافہ سے وہ مقابلہ برقرار نہیں رہ پائے گا۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

5 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

5 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

5 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

5 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

6 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

6 hours ago