الیکشن کمیشن اپنی 27شرائط کے مطابق ای وی ایم ٹینڈر کرے، فواد چودھری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ 27شرائط کے مطابق ای وی ایم ٹینڈر کرے، ٹینڈر کے بعد دنیا بھر سے مینوفیکچرنگ ای وی ایم لے کر آجائیں گے، الیکشن کمیشن ان پر عملدرآمد کروائے،ای وی ایم لانے کا مقصد الیکشن کو صاف شفاف بنانا ہے، ای وی ایم کیلئے باقاعدہ آگاہی مہم چلائی جائے گی۔
انہوں نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ سیالکوٹ واقعے کی پورا پاکستان مذمت کررہا ہے، ماضی میں جو اقدامات نہیں اٹھائے گئے اب انشاء اللہ سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ای وی ایم پر مشاورت ہوئی، الیکشن کمیشن نے کمیٹیاں بنائی ہیں، الیکشن کمیشن پہلے تسلی کرے، الیکشن کمیشن اور اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ پہلے نظام کو سمجھیں، لیکن اگر نظام کو سمجھنے کے بغیر تنقید کریں تو سمجھ سے باہر ہے، وہاں پر پھر اعتراض اٹھتا ہے،بہترین طریقہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ 27شرائط کے مطابق ای وی ایم کو ٹینڈر کریں، دنیا میں مینوفیکچرنگ ای وی ایم لے کر آجائیں گے او ر آپ ان ای وی ایم پر عملدرآمد کروا دیں گے۔

ای وی ایم لانے کا مقصد الیکشن کو صاف شفاف بنانا ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے اوورسیز کے حوالے سے ایک مہم چلائی ہے، جو لوگ باہر ہیں ان کی فیملی تو پاکستان میں ہے۔ تحریک انصاف پر ذمہ داری ہے کہ جو پاکستانی بیرون ملک ہے، ان کو حقوق دیں گے۔اس وقت نوازشریف کی ساری فیملی بیرون ملک پاکستانی ہے، حسن اور حسین نوازبھی بیرون ملک ہیں، لیکن انہوں نے پاسپورٹ پھاڑ کر پھینک دیا ہے،ہم ان کو بھی حقوق دینا چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو تو ساری زندگی بیرون ملک رہے ہیں، لیکن ہمیں ان کی سمجھ نہیں آتی ۔ پی ٹی آئی حکومت منشور کے مطابق اوورسیز کو ووٹنگ کا حق دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جو سسٹم ہے پی ٹی آئی حکومت اس کو مضبوط کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ بھی پیش کیا گیا، مسلسل دوسرا ہفتہ ہے کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں نیچے جا رہی ہیں۔ حکومت پر چیز پر سبسڈی نہیں دے سکتی ، جنوری سے راشن پروگرام شروع کررہے ہیں، پروگرام کے تحت 2کروڑ لوگوں کو 2018سے بھی کم قیمت پر آٹا مل رہا ہے۔ ہفتہ وارمہنگائی میں 0.48 فیصدکمی آئی، ہماری نشاندہی کے بعد کراچی، حیدرآباد میں بھی قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

20 mins ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

39 mins ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

58 mins ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

1 hour ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

1 hour ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

2 hours ago