چار ماہ تک عمران خان مہنگائی پر قابو پالیں گے۔ شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن نے ساڑھے تین سال بعد تاریخ دینے کا فیصلہ کیا ہے وہ بھی غلط، 4 ماہ میں تو عمران خان مہنگائی کو قابو کر لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کی جانب سے دی جانے والی مہنگائی مارچ کی تاریخ پر اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ساڑھے تین سال بعد تاریخ دینے کا فیصلہ کیا ہے وہ بھی غلط، 4 ماہ میں تو عمران خان مہنگائی کو قابو کر لیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس میں وفاقی وزیرداخلہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل اپوزیشن جماعتوں سے ایک بار پھر لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا 23 مارچ سے چھ، سات دن پہلے راستے بند ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے اگر اپوزیشن کو اسلام آباد پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہوا تو پھر اپوزیشن اعتراض نہ کرے کہ راستوں کو جان بوجھ کر بند کیا گیا۔

اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان جب اسلام آباد آئے تھے وہ وقت اپوزیشن کے احتجاج کا تھا، اب تو نئے الیکشن کا دور آگیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلی اپوزیشن ہے جو چار ماہ پہلے قومی دن پر احتجاج کا اعلان کر رہی ہے، اپوزیشن لانگ مارچ کے احتجاج کی تاریخ بدلے ، 23 مارچ کی تاریخ پر اعتراض ہے، اس دن فوجی پریڈ ہوتی ہے اور یہ پاک فوج کا عالمی سطح پر منایا جانے والا دن ہے، لانگ مارچ 15 روز پہلے یا 7 روز بعد کرلیں کیوں کہ یومِ پاکستان کی پریڈ کے لیے ہمارا سارا جنگی سامان جی ٹی روڈ سے اسلام آباد پہنچتا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بیشتر کور ہیڈ کوارٹرز بھی جی ٹی روڈ پر ہیں، اسی لیے 6، 7 روز پہلے اسلام آباد کے بعض راستے بند کردیے جاتے ہیں، اپوزیشن اپنے طریقے پر غور کرے، پھر اعتراض نہ کرے کہ ہمارے راستے بند کردیے گئے، میں 3 ماہ بعد اس پر بات کروں گا کہ اس کا کیا حل نکالا جائے لیکن اپوزیشن کو غور و فکر کی دعوت دیتا ہوں کہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے، اپوزیشن نے ساڑھے 3 سال بعد تاریخ دینے کا فیصلہ کیا اور وہ بھی غلط کیا، مولانا اس تاریخ پر ازسرنو غور کریں۔
شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جب اسلام آباد آئے تھے وہ وقت اپوزیشن کے احتجاج کا تھا ، اب تو نئے الیکشن کا دور آگیا ہے، مولانافضل الرحمان جن کے پیچھے ہیں ان کے مقاصد اور ہیں، پہلی جماعتیں ہیں جو 4 ماہ کا وقت دے کر کمپنی کی مشہوری کر رہی ہیں، نگران حکومت نہیں آرہی، عمران خان مدت پوری کریں گے، عمران خان تین چار ماہ میں مہنگائی ختم کریں گے۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

28 mins ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

47 mins ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

1 hour ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

1 hour ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

2 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

2 hours ago