بارش کے بادل اور اس میں بجلی کیسے بنتی ہے؟ ۔۔ جانیے بادلوں سے متعلق دلچسپ معلومات جو آپ نے پہلے نہیں سنی ہوں گی

(قدرت روزنامہ)ویسے تو ہر چیز ایک طریقے کار کے تحت ہوتی ہیں جس کا اندازہ سب کو ہوتا ہے . بالکل اسی طرح بادلوں کا بارش برسانا بھی ایک طریقے کار کے تحت ہوتا ہے .

لیکن آج آپ کو بادلوں کے بننے کا طریقے کار بتائیں گے کیونکہ کراچی سمیت پاکستان بھر میں یہ بادل اپنی آب و تاب سے بارشیں برسا رہے ہیں، جو ہو سکتا ہے آپ کے لیے منفرد ہو . اکثر بادل گرمیوں میں بنتے ہیں جو کہ خاص صورتحال کی بنا پر تشکیل پاتا ہے، یہی بادل بارشوں کا باعث بنتے ہیں . سوشل میڈیا پر سلیم سولنگی کی جانب سے بارش برسانے والے بادلوں سے متعلق بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ نم آلود اور گرم ہوائیں ان بادلوں کی تشکیل کا باعث بنتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ کراچی میں ہونے والی بارشوں میں اکثر دوپہر تک گرم ہواؤں کا راج ہوتا ہے اور پھر شام یا رات تک بارش ہوتی ہے . یہ نم آلود اور گرم ہوائیں آبی بخارات کو آسمان کی سطح پر لے کر جاتی ہیں . بادلوں کی تشکیل ہوا کی نمی اور گرم ہوا پر منحصر ہوتی ہے . یعنی ہوا میں جتنی نمی اور گرمائش ہوگی بادل اتنی ہی اونچائی پر بن سکتے ہیں . بارش کا باعث بننے والے یہ بادل زمینی سطح سے تقریبا 2 کلومیٹر کی اونچائی پر بننا شروع ہوتے ہیں . اگر نمی کی مقدار زیادہ ہو تو بادل 9 سے 11 کلومیٹر تک موٹائی حاصل کر لیتا ہے . یعنی گرج چمک اور طوفانی بادل کی توانائی نمی پر ہی منحصر ہوتی ہے . جب یہ گرم ہوا اوپر کی جانب جاتی ہے تو نیچے خلا پیدا ہو جاتا ہے جسے پورا کرنے کے لیے اوپر موجود ٹھنڈی ہوا نیچے کی جانب آجاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ آبی بخارات جو نم آلود اور گرم ہوا کے ساتھ سفر کرتے ہیں، وہ ٹھںڈی ہوا کے نیچے آنے اور گرم ہوا کے اوپر جانے سے پانی کی بوندوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں . ہو سکتا ہے آپ نے غور کیا ہو جب کبھی یہ بادل برسنے لگتے ہیں تو پہلے ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکے آتے ہیں جو کہ اسی گرم ہوا کے اوپر جاںے کی وجہ سے آتے ہیں اور پھر بارش برستی ہے . . .

متعلقہ خبریں