راولپنڈی(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر بحرین کنگ حماد یونیورسٹی ہاسپٹل نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور ہیلتھ کیئر کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی، سفارتی اور معاشی تعلقات ہماری ترجیح ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کنگ حماد یونیورسٹی ہاسپٹل کے کمانڈر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کے کنگ حماد یونیورسٹی اسپتال کے کمانڈر نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی اور ہیلتھ کیئر کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں کورونا کے خاتمے کیلئے پاکستان کے عزم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد میں کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ سائنسز کی تعمیر کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، مضبوط دفاعی، سفارتی اور معاشی تعلقات ہماری ترجیح ہیں۔ اس موقع پر معزز مہمان کنگ حماد یونیورسٹی اسپتال کے کمانڈر نے افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…