تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ کے لیے حکومتی شیڈول کو مسترد کر دیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ کمیشن کی کمیٹیوں کی سفارشات پر الیکشن کمیشن اپنی ٹائم لائن خود بنائے گا . انہوں نے کہا الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری اور اسٹاف کی تربیت کی ٹائم لائن الیکشن کمیشن خود دے گا . چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن قبل از وقت انتخابات کروانے کے لیے بھی تیار ہے . اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ای وی ایم پر مشاورت ہوئی ہے، الیکشن کمیشن نے کمیٹیاں بنائی ہیں، الیکشن کمیشن پہلے تسلی کرے، الیکشن کمیشن اور اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ پہلے نظام کو سمجھیں، لیکن اگر نظام کو سمجھنے کے بغیر تنقید کریں تو سمجھ سے باہر ہے، وہاں پر پھر اعتراض اٹھتا ہے . ان کا کہنا تھا کہ بہترین طریقہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ 27 شرائط کے مطابق ای وی ایم کو ٹینڈر کریں، دنیا میں مینوفیکچرنگ ای وی ایم لے کر آ جائیں گے اور آپ ان ای وی ایم پر عملدرآمد کروا دیں گے . ای وی ایم لانے کا مقصد الیکشن کو صاف شفاف بنانا ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے اوورسیز کے حوالے سے ایک مہم چلائی ہے، جو لوگ باہر ہیں ان کی فیملی تو پاکستان میں ہے . تحریک انصاف پر ذمہ داری ہے کہ جو پاکستانی بیرون ملک ہے، ان کو حقوق دیں گے . وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت نوازشریف کی ساری فیملی بیرون ملک ہے، حسن اور حسین نوازبھی بیرون ملک ہیں، لیکن انہوں نے پاسپورٹ پھاڑ کر پھینک دیا ہے، ہم ان کو بھی حقوق دینا چاہتے ہیں . بلاول بھٹو تو ساری زندگی بیرون ملک رہے ہیں، لیکن ہمیں ان کی سمجھ نہیں آتی . پی ٹی آئی حکومت منشور کے مطابق اوورسیز کو ووٹنگ کا حق دے گی . انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جو سسٹم ہے پی ٹی آئی حکومت اس کو مضبوط کرے گی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ کے لیے حکومتی شیڈول کو مسترد کر دیا . کمیشن کی کمیٹیوں کی سفارشات پر اپنی ٹائم لائن بنائیں گے، قبل از وقت انتخابات کروانے کے لیے بھی تیار ہیں .
متعلقہ خبریں